ہندوستان

مہاراشٹر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او کی پیش قدمی

مہاراشٹرمیں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او کی پیش قدمی

ممبئی : 14 اگست (پریس ریلیز) کولہاپور، کراڈ اور سانگلی کا سیلاب تقریباً 43 لوگوں کی جان لے چکا ہے اور اس کے قہر سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ ان سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جماعت اسلامی ممبئی میٹرو نے پیش قدمی کی اور عید کے موقع پر ممبئی کی کم و بیش 26 مساجد میں تقریباً 4 لاکھ روپئے اکٹھا کیے گئے ۔ شہر ممبئی کے مضافات مثلاً وکرولی،پٹھان واڑی،مالونی، بھانڈپ،گوونڈی،کُرلا،میرا روڈ،وغیرہ میں عید الاضحٰی کی نماز بعد ریلیف کے لیے اپیل کی گئی جس میں مصلیان نے دل کھول کر تعاون کیا۔ اسی طرح کی کوشش ریاست کے دیگر شہروں میں بھی کی گئی اور اب تک تقریباً دس لاکھ روپئے جمع ہوچکے ہیں۔ جماعت اسلامی ہند کے زیر پرستی کام کرنے والی طلباء تنظیم بھی اس کام میں پیش پیش ہے اور اس نے بھی تقریباً ۹ لاکھ کی خطیر رقم جمع کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جماعت کے شعبۂ خدمت خلق کی ایک ٹیم متاثرہ علاقوں میں موجود ہے ۔ وہ اس رقم سے مدد پہنچانے کے علاوہ جائزے کا کام کررہی ہے تاکہ منظم انداز میں اس مہم کو آگے بڑھایا جاسکے ۔ پانی اترنے کے بعد خدانخواستہ بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کی صورت میں ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعہ طبی ا مداد بھی پیش نظر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker