ہندوستان

مئو آئمہ میں مدرسہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا شاندار جشن آزادی پروگرام

 

 

طلباء نے اپنے فن کے جلوے بکھیرے، مولانا وسیم مظاہری نے کہا، ملک کی آزادی اکابر علماء کی قربانیوں کاثمرہ ہے،

 

 

مئوآئمہ اآلہ آباد : 18اگست (عبداللہ انصاری، بصیرت آن لائن)

 

 

مئوآئمہ قصبہ کے بہرانہ واقع مدرسہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میں آج بعد نماز ظہر جشن آزادی کے عنوان سے ایک پروگرام انعقادکیاگیا، جس میں طلباء نے بہت ہی شاندار انداز میں اپنی صلاحیتوں کااستعمال کیا، عمدہ نظمیں، شاندار مکالموں، اور بہترین تقریر وخطابت کے ذریعہ سامعین کادل جیت لیا،پروگرام کوخطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے ناظم وبانی مولانا وسیم احمد مظاہری نے کہا، ہمارا ملک بڑی قربانیوں کے بعد آزاد ہوا ہے، ملک کی آزادی درحقیقت اکابر علماء کی قربانیوں کاثمرہ ہے، انہوں نے کہا، ملک کی آزادی کے لئے ۵۱ ہزار علماء کرام نے جام شہادت نوش کیا، دہلی کے چاندنی چوک سے لے کرلاہور تک کوئی درخت ایسا نہیں تھا جس پر علماء کرام کی لاشوں کونہ لٹکایاگیاہو، انہوں نے کہا، اس ملک کو مسلمانوں نے اپنے خون جگر سے سینچا، برادوطن کابھی ملک کی آزادی میں اہم کردار رہاہے،انہوں نے کہا اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر ملک کو ترقی کی راہوں کی طرف گامزن کریں، اور مذہب سے اوپر اٹھ کر اپنے اندر انسانیت کے جذبہ کوفروغ دیں، کمزوروں اور غریبوں کی مدد کریں ان کا مذہب خواہ کچھ بھی ہو،انہوں نے کہا جب ہم ایک دوسرے کی مدد کرینگے تبھی ہمارا ملک ترقی کرے گا اور ملک کے تمام باشندہ خوش حال رہیں گے، انہوں نے کہا، پڑوسیوں کے ساتھ بہتر سلوک کریں، ان کوکسی قسم کی تکلیف نہ دیں، مولانا وسیم نے کہا، اسلام ہمیں اس بات کاحکم دیتا ہے کہ اگر ہمارا پڑوسی غیرمسلم ہوپھر بھی ہم اس کے ساتھ اچھاسلوک کریں، قاری محمد ولید کی تلاوت سے پروگرام کا آغازہوا،محمد افضل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، حافظ محمد اخلاق نے نظامت کے فرائض انجام دئیے، حافظ محمد شاداب، حافظ محمد عالم، عبدالرحمان، محمد کیف، محمد معاذ، اور کثیر تعداد میں لوگ شریک رہے.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker