ہندوستان

جموں کشمیر کے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع

 

پہلا قافلہ سری نگر ایئرپورٹ پہنچا، گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے استقبال کیا

سری نگر۔ ۱۸؍اگست: حج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے بعد جموں کشمیر کے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ حجاج کرام کی پہلی پرواز آج صبح سرینگر ایئر پورٹ پہنچی۔گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے ایئر پورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا۔حج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے بعد جموں کشمیر کے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ حجاج کرام کی پہلی پرواز آج صبح سرینگر ایئر پورٹ پہنچی۔گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے ایئر پورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈیویژنل کمشنر کشمیر،آئی جی پی کشمیر، ڈی سی سرینگر، ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ رواں سال جموں کشمیر سے تقریباً 11ہزار عازمین نے حج کا فریضہ انجام دیا۔ریاست کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے حاجیوں کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔حجاج کرام کا کہناہے کہ حج کے دوران جموں وکشمیر اورملک میں امن کی برقراری کے لیے دعائیں کی گئیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حجاج کرام نے کہا کہ دوران حج اہل خانہ سے بات چیت نہ ہونے پرانہیں تشویش کا سامنا کرناپڑا۔ حجاج کرام نے سعودی عرب میں دوران حج کے دوران فراہم کردہ سہولتوں کی ستائش کی ۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker