مسلم دنیا

ہندوستان کے ایٹمی ہتھیار فاشسٹ ہندو برتری کے علمبردار نسل پرست مودی کے ہاتھ لگ چکے ہیں، عالمی برادری توجہ دے: عمران خان

 

اسلام آباد۔۱۸؍اگست: پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح جرمنی پر نازیوں نے قبضہ کیا تھا بالکل اسی طرح ہندوستان پر ہندو برتری کی خواہش مند انتہا پسند اور نسل پرست نظریات سے قائل مودی حکومت قابض ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا سنجیدگی سے ہندوستانی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر توجہ دے، ایٹمی ہتھیار فاشست مودی کے ہاتھوں میں ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف خطے کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثرکرے گا، ہندوستان میں 40 لاکھ مسلمان کیمپوں میں قید ہیں، 40 لاکھ مسلمان اپنی شہریت منسوخ کراچکے ہیں، اب یہ جن بوتل سے باہر آچکا ہے دنیا کونوٹس لینا چاہیے۔انہوںنےمزید کہا کہ آرایس ایس کےغنڈوں کی نفرت، نسل کشی کی ڈاکٹرائن عروج پر ہے، عالمی برادری ایکشن نہیں لے گی تو آر ایس ایس ڈاکٹرائن پھیلے گی۔ ہندوستان پرفاشسٹ ہندوؤں نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کرلیا ہے، ہندوستان فاشسٹ ہندو بالادست نظریے اورقیادت کے قبضے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نظریے سے 90 لاکھ کشمیری2 ہفتے سے محاصرے میں ہیں، کشمیریوں کے محاصرے نے پوری دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یواین مبصرین کو کشمیر بھیجا جانا چاہئے، یہ خطرہ پاکستان تک بڑھ رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو بھی اس خطرے کا سامنا ہے، نازی نظریہ اور بی جے پی کے نظریہ کو گوگل پر جا کر پڑھا جاسکتا ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker