ہندوستان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق نائب افسر رابطہ عامہ حافظ محمد ضیاء الدین احمد شمسی طہرانی کا انتقال

 

علی گڑھ، 18؍اگست: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق نائب افسر رابطۂ عامّہ پروفیسر حافظ محمد ضیاء الدین احمد شمسی طہرانی کا گزشتہ شب ان کی رہائش گاہ واقع ٹونک، راجستھان میں انتقال ہوگیا۔ وہ80سال کے تھے۔ ان کے سانحۂ ارتحال پر شعبہ رابطۂ عامّہ کے ممبر انچارج پروفیسر شافع قدوائی نے مرحوم شمسی طہرانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے انتقال کی خبر سے انہیں سخت صدمہ پہنچا ہے۔ وہ حد درجہ ملنسار، محنتی اور اپنی دفتری ذمہ داریوں کے تئیں کافی سنجیدہ تھے۔واضح ہو کہ شمسی طہرانی مرحوم قلیل مدت کے لئے اے ایم یو کے شعبۂ فارسی میں لیکچرر بھی رہے تھے۔ وہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنس، مہو، مدھیہ پردیش سے تقابلی مطالعات کے پروفیسر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ان کے انتقال پر شعبہ رابطۂ عامّہ کے تمام اسٹاف اراکین نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیاہےحا۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker