ہندوستان

بین ضلع جرائم پیشہ گروہ کے چار افراد پستول سمیت گرفتار

 

دربھنگہ۔ ۱۸؍اگست: (رفیع ساگر) سمری تھانہ کی پولیس نے این ایچ 57 پر بٹھولی چوک کے قریب سے جرائم کا منصوبہ بناتے ہوئے بین ضلع جرائم پیشہ گروہ کے 4 جرائم پیشوں کو لوڈیڈ پستول کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔سبھی جرائم پیشہ سفید رنگ کی ڈسٹن کار پر سوار تھے۔رپورٹ کے مطابق ایس ڈرائیو مہم کے دوران سمری تھانہ انچارج ہری کشور یادو اور جمعدار ہنس کمار نے این ایچ پر پٹرولنگ کے دوران بٹھولی چوک کے پاس مشتبہ حالت میں کھڑے ایچ آر 26 ای اے 316 پی نمبر کی ڈسٹن کار سے پولیس کی نقل و حرکت کو دیکھ کر ایک شخص فرار ہونا چاہتا تھا جسے پولیس نے پکڑ لیا۔پوچھ گچھ میں وہ سیتامڑھی ضلع کے سرسنڈ تھانہ کے بیرکھ گاوں کا رام سنیہی ٹھاکر کا لڑکا 35 سالہ اروند ٹھاکر نکلا۔تلاشی کے دوران اس کے پاس سے لوڈیڈ پستول 4 کارتوس کے ساتھ برآمد ہوا۔اس کے پاس سے 2 اے ٹی ایم کارڈ،ایک ڈیبٹ کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس ،آنر بک،آدھار کارڈ،3 موبائل فون اور 3 سو نقد روپیہ بھی برآمد ہوا۔کار کے اندر سے اسکرو ڈرائیور کا سیٹ بھی برآمد ہوا۔اس کے ساتھ ہی گرفت میں آئے دیگر جرائم پیشوں کی شناخت مدن پانڈے کے لڑکے روشن کمار،جامن مشرا کے لڑکے روہت کمار اور سرسنڈ میدان ٹول کے شتروگھن منڈل کے لڑکے اجئے منڈل کی شکل میں ہوئی ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک برجو پاسوان نے جرائم پیشوں سے پوچھ گچھ میں کئی اہم انکشاف ہونے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ ان جرائم پیشوں نے کار کے نمبر پلیٹ کو مٹی کا لیپ چڑھاکر ڈھک رکھا تھا۔یہ لوگ این ایچ پر ٹو وہیلر اور فور وہیلر گاڑیوں کو لوٹنے کے ارادے سے یہاں پہنچے تھے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker