ہندوستان

ہفتہ کی رات سے جاری بھوک ہڑتال و مظاہرہ افسران کی یقین دہانی کے بعد ختم

دربھنگہ۔ ۱۸؍اگست: (رفیع ساگر) سنگھواڑہ بلاک کے راجو ، سنہپور، بھرواڑہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقہ قرار دینے کے مطالبے کے تحت سنگھواڑہ بلاک ہیڈ کوارٹر پر ہفتہ کی رات سے جاری بھوک ہڑتال و مظاہرہ افسران کی یقین دہانی کے بعد اتوار کو ختم ہوا۔ ایم ایل اے جیویش کمار ، ڈی آر ڈی اے کے ڈائریکٹر وسیم احمد ، سی او سشیل کمار اپادھیائے نے مثبت بات چیت کے بعد مکھیا رخسانہ خاتون ، امرت چورسیا اور آرتی دیوی کو جوس پلا کر بھوک ہڑتال ختم کروایا۔ ایم ایل اے نے کہا کہ مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں منظور کی جانے والی تجویزوں کی روشنی میں میں نے ڈی ایم کو صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے انتظامی افسر کو بھیجکر معاملہ حل کرنے کو کہا ہے۔ بتا دیں کہ تینوں پنچایتوں کے مکھیا اور گاوں والے جمعہ سے ہی احتجاج کر رہے تھے۔ سنگھواڑہ بلاک کی سیاسی پارٹیوں نے اس بھوک ہڑتال کی حمایت کی تھی۔ ہفتہ کے روز بھی ایم ایل اے کو سیلاب متاثرین کے احتجاج کا خمیازہ بھگتنا پڑا تھا۔ ضلعی مجسٹریٹ سے بات چیت کرسیلاب زدگان کو ہر ممکن سرکاری امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعدبھی بھوک ہڑتال تورنے کیلئے نہیں مانے ۔ڈی ایم کی ہدایت پر ہفتہ کی شب ڈی آر ڈی اے کے ڈائریکٹر ، ایم ایل اے ، سی او اور مکھیا یونین کے سرپرست احمد علی تمنے ، مکھیا سدھیرکانت مشرا ، سابق مکھیا ممتا چودھری ، جے ڈی یو یوتھ ضلعی نائب صدر شاہنواز بابر ، پیکس صدر اودھیش ساہ و دیگر کے ساتھ بیٹھک کر گفتگو کے بعدبھوک ہڑتال ختم ہونے کا اعلان کیا ۔ایم ایل اے نے مکھیا کو بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ پنچایت کے لوگوں کو ہر ممکنہ سرکاری امداد فراہم کی جائے گی ، متاثرہ وارڈوں کی نشاندہی کرکے فصلوں کو ہونے والے نقصانات اور ریلیف فراہم کی جائے گی ۔ایم ایل اے نے کہا کہ میں باقی پنچایتوں کی طرح تمام تر سہولیات کی فراہم کر نےکی کوشش کر رہا ہوں۔ پرمکھ آرتی دیوی اور نائب پرمکھ ساجد مظفر ببلو ، جے ڈی یو اقلیت کمیٹی کے چیئرمین سرفراز عالم ، مکھیا بھولا پاسوان اور دیگر نمائندہ موجود تھے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker