ہندوستان

غیر ملکی شراب کے ساتھ کاروباری گرفتار

دربھنگہ۔ ۱۹؍اگست: (رفیع ساگر) سمری ۔تارالاہی سڑک سے سمری تھانہ کی پولیس نے اتوار کی رات بستواڑہ مہادیو مندر کے قریب ٹاٹا کار سے 14 کارٹن غیرملکی شراب اور 20 ہزار نقدی کے ساتھ کاروباری کو گرفتار کیا ہے۔جانکاری کے مطابق تھانہ انچارج ہری کشور یادو اور جمعدار بھیکاری پرساد پولیس فورس کے ساتھ ہائیوے پر پٹرولنگ کر رہے تھے تبھی مظفر پور کی جانب سے آرہی بغیر نمبر کی سفید رنگ کی کار پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کو دیکھ کر سمری تارالاہی سڑک کی طرف بھاگنے لگا۔اس کے بعد پولیس نے تعاقب کر بستواڑہ مہادیو مندر کے قریب سے پکڑ لیا اور کار کی تلاشی لی۔اس میں ڈکی سے 7 کارٹن میں 750 ایم ایل کا 84 اور بیچ سیٹ پر رکھے 7 کارٹن میں 180 ایم ایل کی 336 بوتل ممنوعہ شراب برآمد ہوا۔ہریانہ میں تیار ہوئی کل 420 بوتل شراب پائی گئی۔ملزم کار ڈرائیور کٹرہ تھانہ کے برری بھوانی پور باشندہ شیو شنکر رائے کا لڑکا سنتوش کمار رائے بتایا گیا ہے جس کے پاس سے 20 ہزار نقد اور موبائل برآمد ہوا ہے۔اس نے پوچھ گچھ میں پولیس کو بتایا کہ وہ شراب کی کھیپ پٹیاسہ بوچہا سے لیکر مادھوپور میں آرہے تھے موبائل پر رابطہ قائم کر شراب کی ڈیلیوری کرنی تھی۔اس ضمن میں ایکسائز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر ملزم ڈرائیور کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker