ہندوستان

انائو ریپ کیس : سڑک حادثہ کی انکوائری دوہفتہ میں مکمل کی جائے : سی بی آئی کو سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی۔ ۱۹؍اگست: سپریم کورٹ نے اناؤ آبروریزی متاثرہ اور اس وکیل کے سڑک حادثے کی تفتیش مکمل کرنے کے لئے آج مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو دو ہفتے کی اور مہلت دی۔عدالت عظمیٰ نے متاثرہ کے وکیل کوعلاج کے لئے عبوری معاوضہ کے طور پر پانچ لاکھ روپے دینے کا اتر پردیش حکومت کو حکم بھی دیا۔سماعت کے دوران سی بی آئی نے تفتیش مکمل کرنے کے لئے چار ہفتے کی مزید مہلت مانگی تھی- تاہم عدالت نے اسے تفتیش مکمل کرنے کیلئے دو ہفتہ کی ہدایت دی ۔قابل ذکر ہے کہ28 جولائی اتوار کی شام نیشنل ہائی وے۔31 پر ریپ متاثرہ کی گاڑی کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماری تھی۔ حادثے میں اناؤ آبروریزی متاثرہ اور اس کے وکیل مہندر سنگھ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے میں متاثرہ کی چچی اور دیگرایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ یہ تمام لوگ ریپ متاثرہ کے چچا سے مل کر رائے بریلی سے واپس آرہے تھے۔ٹرک ڈرائیور آشیش پال اور مالک دیویندر سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ متاثرہ کے خاندان نے سے حادثہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ر کن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے اشارے پر ہی اس حادثہ کو انجام دیاگیاہے۔متاثرہ کے خاندان کے مطالبہ اور اپوزیشن کی تنقیدوں کے بعد حکموت نے اس معاملہ کی تفتیش سی بی آئی سے کروانے کا حکم دیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker