ہندوستان

راجیو گاندھی کے 75 ویں یوم پیدائش پر وانمباڑی میں تقریب، مستحقین میں سلائی مشین اور ساڑیاں تقسیم

 

وانمباڑی ۔۲۰؍اگست:( پریس ریلیز) آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 75ویں یوم پیدائش کے موقع پر ویلور سینٹرل اور ویسٹ کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب وانمباڑی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی چیئرمین ڈاکٹر اسلم باشاہ نے اجلاس کی صدارت کی اور مستحقین میں 6سلائی مشین اور ساڑیاں تقسیم کی گئیں۔ ریاستی نائب چیئرمین کے جی ایم جاوید خان اور کرشنگری ایسٹ چیئرمین شفیق احمد مہمان خصوصی کے طور پر شریک رہے۔ ریاستی کوآرڈنیٹر اے ایم فرید،ویلور ویسٹ ضلعی چیئرمین الیاس خان، ویلور سینٹرل چیئرمین ای ایم امتیاز احمد ، ضلعی کوآرڈنیٹر سلمان، کوی ارسن ، صلاح الدین ، مدثر پاشاہ،سمیت سینکڑوں پارٹی ورکرس شریک رہے۔ اس تقریب میں راجیو گاندھی کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر اسلم باشاہ نے کہا کہ آج ہم ہمارے قد آور لیڈر راجیو گاندھی جی کی75ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ راجیو گاندھی ایک محب وطن اور دور اندیش سیاسی لیڈر تھے جنہوں نے اپنے دو ر اقتدار میں ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار نبھایا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسلم باشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت رتن راجیو گاندھی نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا تھا اور انہوں نے اس ملک کیلئے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔ راجیو گاندھی نے اس ملک کی ترقی کیلئے جوکام کیا ہے اسے دنیا جانتی ہے۔ آج ملک میں بی جے پی سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی واحد پارٹی کانگریس پارٹی ہے۔لہذا تمل ناڈو اور بالخصوص وانمباڑی کے سیکولراور دانش مند شہریوں کو چاہئے کہ وہ سیکولرکانگریس پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker