ہندوستان

دس لاکھ کی رنگداری مانگنے سے تاجروں میں دہشت

 

ہارڈ ویئر تاجر کو لیٹر لکھ کر مانگی دس لاکھ روپیہ کی رنگداری،معاملہ درج

دیوبند۔۲۰؍ اگست(رضوان سلمانی)شہر کے مین بازار میں ہارڈ ویئر کی دکان کرنے والے تاجر سے نامعلوم بدمعاشوںکے ذریعہ دس لاکھ روپیہ کی رنگداری مانگنے کاسنسنی خیز معاملہ روشنی میں آیاہے، نامعلوم بدمعاشوںکے ذریعہ رنگداری مانگنے کے واقعہ سے تاجروں میں سخت غم وغصہ ہے، پولیس نے متاثرہ تاجر کی تحریر پر معاملہ درج کرتے ہوئے معاملہ کی باریکی سے جانچ سے شروع کردی ہے۔ محلہ جنک پوری کا باشندہ تاجر پنکج ولد پدم کی کوتوالی سے کچھ ہی دوری پر مین بازار میں ہارڈ ویئر کی دکان ہے، حسب معمول آج صبح پنکج اپنی دکان پر پہنچا تو اس کو سفید کاغذ پر لکھا لیٹر دکان کے شٹر کے نیچے پڑا ملا، پنکج نے جیسے ہی یہ خط اٹھاکر پڑھا تو اسکے پیروں تلے کی زمین کھسک گئی، اس کے والد کے نام لکھے اس خط میںنامعلوم بدمعاشوںنے دس لاکھ روپیہ نہ دینے پر باپ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ واقعہ سے خوف زدہ تاجر نے خط کے متعلق آس پاس کے تاجروں کو بتایا، جس کے بعد تاجروں میں سخت غصہ پھیل گیا، بعد میں تاجر نگر ادیوگ ویاپار منڈل کے عہدیدان کے ساتھ کوتوالی پہنچے اور متاثرہ تاجر پنکج نے پولیس کو تحریر دی، معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملہ کی باریکی بینی سے جانچ شروع کردی، وہیں رنگداری مانگے جانے سے تاجروں میں سخت غم وغصہ پایا جارہاہے۔ نگر ادیوگ ویاپار منڈل کے سکریٹری نتن گپتا نے پولیس سے فوری طورپر واقعہ کا انکشاف کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔بی جے پی شہر صدر گجراج رانا نے متاثرہ تاجر سے ملاقات کرکے اظہار ہمدردی کی اور پولیس سے فوری طورپر بدمعاشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سی او جے شرما نے کہاکہ نامعلوم بدمعاشوںکے خلاف رنگداری کا مقدمہ قائم کرلیاگیاہے، پولیس جانچ میں لگی ہوئی ہے، جلد ہی واقعہ کا انکشاف کردیاجائیگا ۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker