ہندوستان

اے جے کے ایم سی سی آر سی جامعہ ملیہ اسلامیہ عالمی یوم فوٹو گرافی منایا گیا

 

نئی دہلی۔ ۲۰؍اگست: جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) اے جے کے ماس کمیونیکیشن ریسرچ سنٹر (ایم سی آر سی) نے پیر کو عالمی یوم فوٹوگرافی کے موقع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ فوٹو گرافی اینڈ ویژول کمیونی کیشن کے کوآرڈینیٹرپروفیسر فرحت بصیر خان نے یوم عالمی فوٹوگرافی کی مناسبت سے ایک ہفتے پر مشتمل ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا۔ ورکشاپ میں تمام ہی شعبوں کے طلباء نے شرکت کی۔اس موقع پر پروفیسر بصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا ایک اہم حصہ فوٹو گرافی میں ”منی ملزم“ کے تصور کو سمجھنا تھا جس کے تحت اس کو جمالیاتی ساخت دینے کے لئے فریم میں مطلوبہ عناصر کو ختم نہیں کیا جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”جب ہم کمپوزیشن کے عناصر کی کم سے کم تعداد کے ساتھ کام کرتے ہیں تو، ہم فنکاروں کی حیثیت سے تیار ہونے کے قابل ہوتے ہیں اور اپنی آواز اور اظہار کی پاکیزگی کے قریب جانے کے اہل ہوتے ہیں۔“پروفیسر خان نے فوٹوگرافی کی تاریخ کے بارے میں بتایاکہ یہ برسوں میں آہستہ آہستہ تبدیل اور تیار ہوا ہے جس میں اینالاگ کی جگہ ڈیجیٹل فوٹوگرافی نے جگہ لی۔ انہوں نے کہا انٹرنیٹ کے ذریعہ اب تصاویر کی طاقت کو مزید دو چند ہوئی ہے جو فوٹوگرافروں کو ان کے کام کو تخلیقی اور متاثر کن بنانے میں مدد کرتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورکشاپ میں حصہ لینے والے طلباء اب منی ملزم پروجیکٹس کا تجربہ کریں گے اور منیملزم کی پانچ خصوصیات یعنی عناصر، تنظیم، تشکیل، روشنی اور فکر کو مدنظر رکھتے ہوئے تصاویر بنائیں گے۔ورکشاپ میں فوٹو گرافی میں استعمال ہونے والے جدید ترین سازوسامان اس کے طریقہ کار اور اہمت کے بارے میں طلباء کو بتایا گیا۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker