ہندوستان

یوم آزادی پر الغزالی انٹرنیشنل اسکول ارریہ میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

 

ارریہ،21 /اگست(پریس ریلیز)یوم آزادی کی مناسبت سے الغزالی انٹرنیشنل اسکول (جی آئی ایس)، ارریہ بہار میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اسکول کے بچے اور بچیوں نے مختلف پروگراموں کے ذریعے سامعین کا دل جیتا اور پُر جوش حاضرین نے بچوں کی خوبحوصلہ افزائی و پذیرائی کی۔ محمد علی اور حبیب اللہ نے حب الوطنی سے معمورایک نظم انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا، انعم فاطمہ نے جنگ آزادی میں مسلمانوں کا کردار اور موجودہ حالت کے عنوان سے اردو میں ایک پُر جوش تقریر کی،ثناء اللہ نے انگریزی میں اور رحمت اللہ نے ہندی میں یومِ آزادی کے موضوع پر شاندار تقریر پیش کی اس کے علاوہ عالیہ امام،اسماء نیاز،سمیہ،زیبا فاطمہ،سمرہ اور دیگر طلبا ء نے مختف پروگراموں کے ذریعہ سما باندھ دیا۔

اسکول کے بانی ڈائریکٹر مرکزالمعارف ممبئی کے لکچرار مولانا مدثر احمد قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اس ملک کی آزادی میں سبھی کا خون شامل ہے ،اس لئے مسلمانوں کو خوف زدہ ہوئے بغیر اس ملک میں اپنا حق لینا ہے اور تعلیم و محنت کے ذریعہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی ارریہ جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا آفتاب عالم مظاہری نے اپنے کلیدی تقریر میں فرمایا کہ ملک کی آزادی کے لئے مسلم دانشوران اور علما کرام نے اس وقت پلان بنا نا شروع کردیاتھا جب اس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا ،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو صحیح تاریخ پڑھائیں جو آج الغزالی انٹرنیشنل اسکول اور اس طرح کے دیگر اسکول کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔اسکول کے چیر مین مولانا شاہ جہاں ندوی نے کلماتِ تشکر ادا کرتے ہوئے بتلایا کہ آزادی ایک نعمت ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کی پرنسپل تسنیم کوثر،کو آرڈینیٹر حیدر علی،اساتذہ محمد مختار،سعدا لاسلام،شمس جہاں،حلیمہ سعدیہ اور ثنا رحمانی نے گراں قدر تعاون پیش کیا۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker