ہندوستان

ہائی وولٹیج ڈرامہ کے بعد سی بی آئی نے سابق وزیر خزانہ چدمبرم کو گرفتار کرلیا

سی بی آئی کی دوسری ٹیم پی چدمبرم کے گھرکے پچھلے دروازے سے اندرداخل ہوئی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پرپہنچی ہے۔ ساتھ ہی دہلی پولیس کی ایک ٹیم بھی ان کی رہائش گاہ پرپہنچ گئی ہے

 

نئی دہلی، 21 اگست (بصیرت نیوز سروس /ایجنسی) آئی این ایکس میڈیا معاملے میں الزامات کا سامنا کررہےسابق وزیرمالیات پی چدمبرم کو سی بی آئی نے ان کی رہائش گاہ سےگرفتارکرلیا ہے۔ پی چدمبرم نےآل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفترمیں پارٹی کے سینئرلیڈروں کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس کے بعد پی چدمبرم جورباغ واقع اپنی رہائش گاہ پرپہنچےتھے۔ جمعرات کو چدمبرم کو راوس ایوینیوکورٹ کے اسپیشل سی بی آئی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کہا جارہا ہے کہ چدمبرم کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل ان کا میڈیکل بھی کرایا جائے گا۔ سابق وزیرمالیات کی گرفتاری کے بعد کانگریس کے کارکنان نے مخالفت میں سی بی آئی کی گاڑی روکنے کی بھی کوشش کی۔ اس سے قبل سی بی آئی کی ٹیم کانگریس دفترپہنچی تھی، جو اب چدمبرم کےگھرپہنچی ہے۔ دروازہ نہیں کھلنے کے بعد سی بی کی ٹیم دیوار چھلانگ لگاکرچدمبرم کے گھرمیں گھسنے کی کوشش کی، بعد میں گھرکا دروازہ کھولا گیا

سی بی آئی کی دوسری ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پرپہنچی ہے۔ دوسری ٹیم چدمبرم کی رہائش گاہ کے پچھلے دروازے سے اندرداخل ہوئی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس کی ایک ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پرپہنچ گئی ہے۔
پی چدمبرم کی رہائش گاہ کے باہرکچھ شرپسند عناصرنے ‘چدمبرم ملک مخالف’ نعرے لگاکرماحول خراب کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد کانگریس کارکنان نے ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker