ہندوستان

ایک دن تعلیم کے نام بیادگار صفات اللہ مرحوم

 

٢٠ اگست ٢٠١٩ بروز منگل

اے ایم یو ویلفیئر سوسائٹی  رانی گنج پرتاپگڑھ کی جانب سے جنرل نالیج تقابلی پروگرام رکھا گیا – جس میں رانی گنج و اطراف کے کئی اسکول و کالیج کے تقریباً 150 طلباء و طالبات نے بطور خاص شرکت فرمائی –
ایم آئی اسکول – سرائے بھرت رائے – رانی گنج – پرتاپگڑھ ( یو پی) میں تقسیم انعامات کیلئے شاندار اجلاس منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی ایڈووکیٹ محمد سعید (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) مہمان اعزازی انجینئر دانش صاحب اور ماسٹر مقصود صفات جی نے بطور خاص شرکت فرمائی اور بچوں کو حوصلہ افزائی کے ساتھ اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی انعام و اکرام سے بھی نوازا –
جلسہ کی نظامت جناب آفتاب احمد صاحب نے بخوبی انجام دی – تلاوت کلام اللہ شریف کے لئے حافظ و قاری اطہر صاحب کو مدعو کیا گیا اور نعت پاک کا نذرانہ مداح رسول محمد حذیفہ صاحب نے پیش کی
اس موقع پر سوسائٹی اور پروگرام کے روح رواں جناب سلمان ثاقبی صاحب نے نونہالوں کو علم و ہنر سے شغف اور اس کی رغبت پر توجہ دلائی – دیگر مقررین میں جناب سبیل سر ، محمد سلیم ، ڈاکٹر امتیاز اور محمد شمیم وغیرہ نے بھی اظہار خیال فرمایا
اس بابرکت تعلیمی اجلاس و تقسیم انعامات میں مبارک فاؤنڈیشن کی جانب سے بہترین تعاون پیش کیا گیا- جلسہ کے اختتام پر سلمان ثاقبی علیگ نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker