ہندوستان

دربھنگہ : جالے کا شنکر چوک آبی جماؤ سے بدحال

 

دربھنگہ۔ ۲۲؍اگست: (رفیع ساگر) مقامی شنکر چوک جالے کا مصروف ترین بازار ہے جو دہلی کی چاندنی چوک کی طرح اہمیت رکھتا ہے۔ جالے مغربی ، جالے جنوبی اور جالے شمالی پنچایت کو شنکر چوک جوڑتی ہے۔اس چوک سے سیتا مڑھی ، مدھوبنی اور نیپال کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس اسٹیشن ، بلاک ہیڈ کوارٹر ، ریفرل اسپتال ، زراعتی تحقیقاتی مرکز سمیت سرکاری دفاتر ، جوگیارہ ریلوے اسٹیشن کا راستہ نکلتا ہے۔ یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ علاقے کے لوگ اپنا سفر جالے شنکر چوک سے شروع کرتے ہیں۔ اس کے باوجود شنکر چوک کی طرف آنے اور جانے والی تمام سڑک کئی دہائیوں سے خراب ہیں۔ سڑک پر پانی جمع رہنے سے صورتحال ایسی ہوگئی ہے کہ لوگ اپنی ناک پر رومال رکھے بغیر شنکر چوک سے نہیں گزر سکتے۔ آزادی کے 72 سالوں میں جالے کو ایسا لیڈر نہیں ملا جو ایسے سنگین مسائل سے ہمیشہ نجات دلا سکے ۔ شنکر چوک سے تقریبا 5 سو میٹر جنوب میں گنیش چوک کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ ہر موسم میں آبی جماو رہتا ہے۔ بارش کے موسم میں شنکر چوک سے جالے گاندھی چوک اور تھانہ جانے والی سڑک بہت خراب ہے۔ سڑک کے مختلف مقامات پر آبی جماو سے تعفن پھیلا ہوا ہے۔یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اتربیل ۔جالے-گھوگھراہا ایس ایچ 97 جالے گاندھی چوک سے جالے شنکر چوک سے گزرتی ہے۔ ریاستی حکومت آر سی ڈی روڈ کے بارے میں بھی بڑے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن ایس ایچ 97 کے اس حصے کی حقیقت حکومت کے دعوے کی قلعی کھولنے کے لئے کافی ہے۔ اگر سڑک آر سی ڈی ایس ایچ کے معیار کے مطابق جالے گاندھی چوک سے جالے شنکر چوک سے جالے ساتھی چوک تک تعمیر کر دی جائے تو جالے بازار سے گزرنے والی سڑک کی صورت تبدیل ہوسکتی ہے۔ جالے کی اس بدقسمتی کو تبدیل کرنے کے لئے مقامی لوگوں نے اکثر ووٹوں کی طاقت سے نمائندہ بدلتے رہے لیکن جالے کی قسمت جیسے پہلی تھی وہ آج بھی برقرار ہے۔اس سلسلے میں جب آر سی ڈی کے ایگزکیوٹیو انجینئر پون کمار سنگھ سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ جالے میں نالا تعمیر کا ٹینڈر ہو چکا ہے۔ محکمہ جالے بازار سے گزرنے والی سڑک کی شکل بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker