ہندوستان

صفا بیت المال شاخ ہاسن کے ذمہ داروں نے حالیہ تباہ کن بارش سے متاثر علاقوں میں سے نرسی پور کے اطراف و اکناف کے علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین میں ریلیف تقسیم کی

ہاسن( پریس ریلیز ) مؤرخہ 24 اگست 2019 بروز ہفتہ متاثرین کو ایک جگہ جمع کرکے جناب محمد اسماعیل پاشاہ صاحب(BSNL) کی صدارت میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس کا آغاز مولانا سلیم صاحب رشادی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، بعدہ صفا بیت المال شاخ ہاسن کے جنرل سکریٹری حافظ جعفر صادق صاحب نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کو تسلی دلائی حالات پر صبر کرنے اور اللہ پر بھروسہ رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے بتایا
کہ صفا کے سارے اراکین ان کےدکھ درد میں برابر کے شریک ہیں
نیز ان کے حق میں دعا کرتے ہوئے متاثرین کو روزمرہ کے استعمال کا راشن تقریباً 25,000 روپیہ لاگت کا راشن تقسیم کیا گیا،صفا کے سارے اراکین بالخصوص جناب روشن بیگ صاحب نے اس سلسلے میں بڑے جذبہ کے ساتھ کافی محنت کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker