مسلم دنیا

عمران نے سعودی عرب کے ولی عہد سے کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد،27اگست (بصیرت نیوز سروس / یواین آئی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر کشمیر کے حالات کے سلسلے میں بات چیت کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں لیڈروں نے علاقے کے حالیہ واقعات پر بحث کی۔مسٹر خان نے ولی عہد کو کشمیر کے حالیہ واقعات کی اطلاع دی۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئیں کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کے بعد پاکستان بوکھلایا ہوا ہے اور دنیا کو اس مسئلے پر اپنی طرف کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ہفتے کو مسلمان اکثریتی متحدہ عرب امارات نے ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کو اپنے ملک کے اعلی شہری اعزاز’آرڈر آف زید‘سے نوازا ہے،جس کے بعد پاکستان اور بھی غص میں ہے۔
اس دوران مسٹر مودی نے پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر سمیت سبھی مسئلے دوطرفہ ہیں اور ان میں کسی تیسرے فریق کا کوئی رول نہیں ہوسکتا۔مسٹر مودی نے جی-7 ملکوں کے چوٹی کانفرنس سے الگ مسٹر ٹرمپ کےساتھ پریس کانفرنس میں کہا،’’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سبھی مسئلے دوطرفہ ہیں اور ہم ان کےلئے دنیا کے کسی بھی ملک کو زحمت نہیں دیتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اور پاکستان جو 1947سے پہلے ایک ہی تھے،مل کر سبھی مسئلوں پر بحث بھی کرسکتے ہیں اور ان کا حل بھی نکال سکتے ہیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker