ہندوستان

پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ، کم از کم 36 افراد ہلاک

گرداس پور، 4 ستمبر (بصیرت نیوز سروس/ ایجنسی ) پنجاب کے گردواس پور ضلع کے بٹالہ شہر میں جالندھر روڈ پر واقع پٹاخہ فیکٹری میں آج زبردست آگ لگنے سے کم سے کم 36 افراد کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

موصول اطلاع کے مطابق یہ دھماکہ اس قدر زبردست تھا کہ جس کے اثر سے اردگرد کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ فیکٹری شہر کے درمیان میں واقع ہے جس سے جان ومال کے نقصان کے اندیشوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے واقع پر پہنچ گئی ہیں اور راحت وبچاؤ کا کام جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری کی عمارت میں درجنوں مزدور دبے ہوئے ہیں۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker