ہندوستان

صحابہ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی گوارا نہیں : مفتی اسعد الدین قاسمی

 

کانپور۔۸؍ستمبر: جمعیۃ علماء شہر کانپور و مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام منائے جا رہے شہدائے اسلام عشرہ کے تحت جلسہ شہدائے اسلام مسجد مسافر خانہ پریڈ میں الحاج شیخ ایوب علی صاحب کی صدارت اورمولانا محمد اکرم جامعی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغازحافظ محمد فوزان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی تشریف لائے مسجد محمدی درگاہ شریف کے امام وخطیب مفتی اسعد الدین قاسمی نے کہا کہ آج ہم مسلمانوں کو عالمگیر سطح پر مشکلات کا سامنا ہے ہر محاذ پر ناکامی اور پسپائی ہے دشمنان اسلام متحد اوراسلام کو مٹانے پرمتفق ہیں مسلمانوں پر طرح طرح سے الزامات اور بہتان تراشی ہورہی، پوری دنیا میں اسلام کی شبیہ کو خراب کرنے اور مسلمانوں کو بدنام کرنے میں میڈیا سرگرم ہے ۔یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی لہر چل رہی ہے ہم ایک خطرناک اور نازک دور سے گذر رہے ہیں ۔ان حالات میں حضور ؐ کے اولین شاگر صحابہ کرامؓکی مثالی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان پاکیزہ نفوس کو بھی ان حالات کا سامنا تھا بلکہ بعض اعتبار سے آج کے حالات سے زیادہ خطرناک صورتِ حال تھی ۔مکہ میں ابتلاء و آزمائش کے شدید دور سے گذرتے تھے تعداد بھی کم تھی اور وسائل بھی نہیں۔ یہودیوں اور منافقوں کی فتنہ انگیزیاں اور سازشیں تھیں، مشرکین مکہ کے حملے اور یہودی قبائل سے لڑائیاں تھیں۔ پھر دائرہ وسیع ہوا تو قیصر روم اور کسریٰ کے خطرناک عزائم تھے ۔ان سب حالات کا مقابلہ صحابہ کرامؓ نے جس حکمت عملی اور صبر واستقامت سے کیا وہی تاریخ ہم کو دہرانی پڑے گی۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم سیرتِ صحابہؓ کا مطالعہ کریں ان کو اپنا رہنما و مقتدا جان کر اِس محبت وعقیدت سے ان کی پیروی کریں کیونکہ اُن کا ہر عمل اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک پسندیدہ ہے صحابہ ہمارے لئے معیار حق اور مشعل راہ ہیں۔ ان کی شان میں کسی قسم کی گستاخی گوارہ نہیں ان کی عظمت شان کی بلندیوں تک کسی کی رسائی نہیں عصر حاضر میں ان حضرات کی پیروی گذشتہ صدیوں کے مقابلہ میں زیادہ ضروری اور اہم ہے اور کامیابی کا تصور اس کے بغیر ممکن نہیں۔نظامت کے فرائض جلسہ کی سرپرستی فرما رہے مولانا محمد اکرم جامعی نے انجام دئے۔ مولانا محمدقیصر جامعی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مصلیان مسجد کے علاوہ علاقائی لوگ موجود تھے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker