ہندوستان

گھاٹکوپر میں معروف شاعر عالم نظامی کے گھر چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج کے با وجود پولس چور کو پکڑنے میں ناکام ، اشوک نگر میں چوری کی وارداتوں سے مکین خوفزدہ

ممبئی۔ ۹؍ستمبر: (نمائندہ خصوصی) گھاٹکوپر اشوک نگر کے علاقے میں بڑھتی ہوئ چوری کی وارداتوں سے مکین اور کارخانہ دار خوفزدہ ہیں تازہ واردات میں کرلا گھاٹکوپر کے درمیان اشوک نگر ہل نمبر تین نیر راٹھور میڈیکل اسٹور ہوم گارڈ کے پیچھے رہنے والے معروف شاعر عالم نظامی کے گھر میں ہوئ جہاں چور بڑی چالا کی سے اندر داخل ہوا نقد رقم اور موبائل لے اڑا عالم نظامی نے اخبار کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ چار ستمبر بدھ کی رات اندر سے دروازہ بند کر کے سو رہے تھے اسی دوران نا معلوم چور باہر سے دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا بستر کے قریب رکھے ہوئے 15000 ہزار کی موبائل بیس ہزار روپئے نقد اور ساڑھے بارہ ہزار روپے کا کیمرہ وغیرہ چوری کرکے فرار ہوگیا عالم نظامی نے بتایا کی اس علاقے میں مسلسل کئ دنوں سے چوری ہو رہی ہے دو تاریخ کی رات امجد بھائ گارمینٹ والے کے یہاں پانچ موبائل فون کی چوری ہوئ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کی نشاندہی کے با وجود ایف آئ آر درج نہیں ہوا اس کی وجہ یہ ہے کچھ تو پولس بھی کوٹ کچہری کا نام لیکر ڈرا دیتی ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ چوری کرنے والے تمام لڑکے نشے کا کاروبار کرتے ایم ڈی جیسی دوائیاں استعمال کرتے ہیں علاقے کے لوگوں پر جان لیوا حملہ بھی کر چکے ہیں اسلئے ان کے خلاف کوئ کچھ نہیں کرتا عالم نظامی کا الزام ہے کہ ایک چور کافی دنوں سے جیل میں تھا جس کہ وجہ سے علاقے میں کم چوریاں ہوتی تھیں لیکن اس کے باہر نکلتے ہی آئے دن چوری کے واردات شروع ہوگئے ہیں عالم نظامی کا الزام ہے پولیس اچھی طرح جانتی ہے یہ تمام چوریاں کون کر رہاہے لیکن اسکو گرفتار کرنے کی بجائے پولس ٹیشن پہونچنے پر اس کی مہمان نوازی کی جاتی ہے اخبار کے نمائندوں نے بتایا جب گھاٹکوپر پولیس اسٹیشن میں ہم نے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے بتایا بدھ کی رات میں ہونے والی چوری کے واردات پر ایف آئ آر نمبر 585 تعزیرات ہند کی دفعات 457 اور 380 کے تحت درج کرکے انکوائری شروع کر دی گئ ہے اب تک کئ مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی گئ ہے لیکن تا دم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ عالم نظامی نے کہا میں ان دنوں پریشانیوں سے دو چار ہوں ایک عرصے سے تینوں بچے بیمار چل رہے تھے مسلسل انکا علاج چل رہا ہے درمیان میں یہ چوری کا سانحہ بھی پیش آگیا ابھی یہ تمام پریشانیاں ساتھ چل رہی تھیں کہ 6ستمبر کو مالیگاؤں کے مشاعرے میں گھر سے فون آیا کی بڑا بیٹا حسان جو پانچ سال کا ہے اس کی طبیعت بہت خراب ہے بخار آکر اکڑی آگئی ہے یہ خبر سننے کے بعد منماڑ سے ٹرین لیکر میں یوپی آگیا ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کی میری غیر موجودگی میں اشوک نگر کی عوام احتجاج کرے میں نے اسلئے کیس نہیں کیا ہے کہ چوری ہونے والا سامان مجھے واپس مل جائے میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے جو لوگ اس طرح کی چوری اور نشے کا کاروبار کرتے ہیں وہ سماج کے لئے ناسور ہیں انہیں اس علاقے سے تڑی پار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker