ہندوستان

سینسکس ایک بار پھر نیچے گرا، بینک اور آٹو سیکٹر کی کمپنیوں کے شیئر میں گراوٹ، فارن کرنسی کی نکاسی گراوٹ کا سبب

ممبئی،09 ستمبر( بصیرت نیوز سروس /ایجنسی ) شیئر بازار میں پیر کو جیسے ہی مارکیٹ کھلی ویسے ہی بینک، آٹو سیکٹر اور آئی ٹی سیکٹر کی کمپنیوں کے شئیر وں میں گراوٹ درج ہوئی ۔ اس سے بی ایس ای سینسکس شروعات میں 150 پوائنٹ نیچے آ گیا ۔ بازار میں فارن کرنسی کی نکاسی جاری رہنے سے بھی استحکام کی کمی ہے ۔ واضح رہے پیر کو جن کمپنیوں کے شئیر میں گراوٹ درج ہوئی ان میں ٹاٹا موٹرس، ماروتی، ٹاٹا اسٹیل، ایچ سی ایل ٹیک، انڈسائنڈ بینک، ویدانتا، بجاج آٹو، ہیرو موٹو کورپ ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایچ ڈی ایف سی۔ این ٹی پی سی، ایکسز بینک کے شئیروں میں2.40فیصد کی گراوٹ درج ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ جن کمپنیوں کے شئیروں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ان میں سن فارما، ایچ یو ایل، بھارتیہ ائیر ٹیل ، لارسن اینڈ ٹربو، ریلائنس انڈسٹریز ، بجاج فائنا س اور آئی ٹی سی کے شئیر کی قیمت1.66فیصد بڑھت دکھائی دی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فارن کرنسی کی نکاسی کا دباؤ مارکیٹ میں دیکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker