مسلم دنیا

العزیزیہ بدعنوانی معاملے میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت کرے گی دو رکنی بنچ

اسلام آباد، 10 ستمبر(بصیرت نیوز سروس /ایجنسی ) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے العزیزیہ بدعنوانی معاملے میں سماعت کے لئے دو رکنی بنچ تشکیل دی ہے۔
نواز شریف نے العزیزیہ بدعنوانی معاملے میں اپنی سزا کے خلاف عرضی دائر کی تھی۔ ایچ ایچ سی نے سابق وزیراعظم کی عرضی پر سماعت کے لئے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کی دو رکنی بنچ تشکیل دی ہے۔ یہ بنچ 18 ستمبر کو نوازشریف کی اپیل پر سماعت کرے گی۔
جولائی میں جسٹس ارشد ملک کا ویڈیو لیک ہونے پر اٹھے تنازعے کے بعد نواز شریف کی اپیل پر یہ پہلی سماعت ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker