ہندوستان

چاند پر سلامت ہے لینڈر وکرم، رابطہ کی کوشش جاری ہے:اسرو

بنگلورو، 10 ستمبر (بصیرت نیوز سروس / یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے منگل کو کہا ہے کہ چندریان۔2 کے لینڈر وکرم سے ابھی رابطہ قائم نہیں ہوسکاہے؛ لیکن اس کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔

اسرو نےاپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’وکرم لینڈر کے محل وقوع کا چندریان۔2 کے آربیٹر نے پتہ لگالیا ہے، مگر اب تک اس سے رابطہ قائم نہیں ہوسکا ہے۔ وکرم لینڈر سے رابطہ قائم کرنے کی ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔
اسرو نےمنگل کو کہا کہ چاند کے جنوبی قطب پر سنیچر کو اترتے وقت آخری لمحوں میں وکرم لینڈر سے اسرو کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ لینڈر کا پتہ لگالیا گیا ہے؛ لیکن ابھی تک اس سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ اسرو نے کہا ہے کہ لینڈر وکرم سے رابطہ قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔
اسرو کے ایک افسر نے کہا ہے کہ چندریان۔2 کا لینڈر وکرم چاند کی سطح پر سلامت اور صحیح حالت میں ہے اور یہ ٹوٹا نہیں ہے۔ اس کی لینڈنگ تیز رفتاری سے ہوئی تھی۔ اس سے پھر سے رابطہ قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے؛ لیکن یہ کافی مشکل کام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker