ہندوستان

سنبھل میں تعزیہ بجلی کے تاروں میں الجھا ،کرنٹ لگنےسے ایک ہلاک، 15جھلسے

سنبھل ،10ستمبر (بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) اترپردیش میں ضلع سنبھل کے بہجوئی علاقے میں منگل کی صبح محرم کے موقع پر اکبر پور گاؤں میں تعزیہ بجلی کے تار میں الجھ گیا،جس سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ 15لوگ جھلس گئے۔

پولیس ترجمان نے یہاں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ صبح تقریباً پونے چاربجے بہجوئی علاقے کے اکبرپور گاؤں میں بڑی تعداد میں لوگ تعزیہ لے کر جارہے تھے۔زیادہ اونچائی ہونے کی وجہ سے تعزیہ بجلی کے تاروں میں الجھ گیا۔اس حادثے میں کرنٹ لگنےسے 35سالہ تسلیم کی موت ہوگئی اور 15لوگ جھلس گئے۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی لوگوں کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔اس میں کچھ لوگوں کی حالت نازک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker