ہندوستان

نرمل کے قریب آرٹی سی بس حادثے کا شکار، 17 افراد زخمی

نرمل-10 ستمبر( بصیرت چیف بیورو) نرمل کے قریب آر ٹی سی نرمل کی ایک بس بھیانک حادثہ کا شکار ہوگئی۔یہ حادثہ نرمل سے تین کلومیٹر دور کڑتال – گمجال کے درمیان ٹول پلازہ کے آس پاس پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق نرمل سے نظام آباد جانے والی ایکسپریس بس جو کافی تیز رفتار تھی اچانک بے قابو ہوکر ٹریک ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔ بس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے جن میں سے 17 شدید زخمی ہوگئے، متاثرہ افراد کو 108 ایمبولینس کے ذریعے بغرضِ علاج نرمل ایریا اسپتال لے جایا گیا۔ مذکورہ 17 میں سے دو زخمی افراد کو سیریس حالت میں نظام منتقل کیا گیا پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker