ہندوستان

گنیش تہوار کے پیشِ نظر شہرِ نرمل میں پولیس کا فلیگ مارچ

نرمل، 11 سبتمبر (بصیرت چیف بیورو  ضلع نرمل کی رپورٹ) اکثریتی فرقے کی جانب سے ہندو تقویم کے بھادو مہینے میں گنیش دیوتا کی یاد میں ہر سال منائے جانے گنیش وسرجن کے مذہبی تہوار کے موقع پر ضلع نرمل کی محکمۂ پولیس انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر آج بتاریخ 11 سبتمبر بروزِ چہارشنبہ صبح ساڑھے دس بجے نرمل ٹاؤن کی عام شاہراہ پر فلیگ مارچ نکال کر عوام سے پرامن طریقے پر تہوار منانے کی اپیل کی، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر ششی دھرراجو نے کہا کہ ایسے موقع پر امن کی برقراری اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پولس انتظامیہ پوری طرح تیار و مستعد ہیں، قانون شکن عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، بھیڑ بھاڑ والے پبلک مقامات اور منادر ومساجد کے آس پاس پولیس اہلکار، اور اضافی فورسز کا بطورِ خاص تعینات کیا گیا ہے، ڈی یس پی، سی آئی، یس آئی ودیگر پولیس افسران، حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، سڑکوں پر اور مشتبہ مقامات پر سخت تلاشی مہم جاری ہے، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے امن کی برقراری کے سلسلے پولیس انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker