ہندوستان

وزیر خزانہ کی معیشت کو پٹری پر لانے کے بجائے بہانے بنانے میں زیادہ دلچسپی: کانگریس

نئی دہلی 11 ستمبر (بصیرت نیوز سروس /ایجنسی ) معیشت کی خستہ حالت پر مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ وزیر خزانہ کی معیشت کو پٹری پر لانے کے بجائے بہانے بنانے میں زیادہ دلچسپی ہے۔
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس طرح کی کسادبازاری کی وجہ سے ملک کی معیشت 50 ٹریلین ڈالر تک کیسے پہنچے گی، آٹو موبائل کے شعبے میں گزشتہ ایک سال سے زبردست گراوٹ آئی ہے تو حکومت نے بجٹ میں اس سے نمٹنے کے اقدامات کیوں نہیں کئے۔وزیر اعظم ذمہ داری لیتے ہوئے سامنے کیوں نہیں آ رہے ہیں وہ خاموش کیوں ہیں اور کیوں چھپ رہے ہیں۔وزیر خزانہ کے منگل کو دئے گئے بیان سے حکومت کی ناکامی کا صاف پتہ چلتا ہے۔ وزیر خزانہ کا بیان ملک کی خستہ حال معیشت پر بھیانک مذاق کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کی شرح میں کمی اب بی جے پی کے لئے ‘عام’ بات ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے منگل کے روز چنئی میں کہا تھا کہ آٹوموبائل صنعت پر بی ایس 6 اور ان لوگوں کی سوچ میں آئی تبدیلی کا اثر پڑا ہے جو گاڑی خریدنے کے بجائے اولا اور اوبیر کیب سے سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker