ہندوستان

فاروق عبداللہ کی رہائی کے لیے وائیکو نے دائر کی حبس بیجا کی عذر داری

نئی دہلی ،11ستمبر(بصیرت نیوز سروس /ایجنسی )ایم ڈی ایم کے کے سربراہ اور راجیہ سبھا کے رکن وائیکو نے نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کو رہاکرنے کے لیے سپریم کورٹ میں حبس بے جا کی عذرداری دائر کی ہے ۔
وائیکو نے اپنی عرضی میں دعویٰ کیاہے کہ مسٹر عبداللہ کو15ستمبر کو تمل ناڈو کے سابق وزیراعلی سی این انا دورئی کے یوم پیدائش کی تقریب میں شامل ہونا تھا؛ لیکن گزشتہ پانچ اگست سے ہی ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے ۔
انھوں نے مسٹر عبداللہ کو اصالتا عدالت میں پیش کرنے کی مرکز کو ہدایت دینےکی عدالت سے درخواست کی ہے ۔
مسٹر وائیکو نے کہاہے کہ مسٹر عبداللہ کو حراست میں رکھاگیاہے ،مرکزی حکومت انھیں رہاکرے؛ تاکہ وہ پروگرام میں شرکت کرسکیں ۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کی دفعہ 370کو ختم کرنے کے بعد سے وہاں اہم پارٹیوں کے لیڈروں کو نظربند رکھاگیاہے ،ان میں مسٹر عبداللہ بھی شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker