ہندوستان

ریاستیں چاہیں تو موٹر گاڑیوں پر جرمانہ کے تعلق سے نظر ثانی کرسکتی ہیں : نتن گڈکری

نئی دہلی ،11ستمبر(بصیرت نیوز سروس / ایجنسی )ریاستوں میں موٹر گاڑیوں پر جرمانہ کے تعلق سے جاری بحث ومباحثہ کے بیچ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے آج کہاکہ ریاستیں چاہیں تو جرمانہ پر نظر ثانی کرسکتی ہیں اور انھیں اس کے تعلق سے پریشانی نہیں ہے ۔
مسٹر گڈکری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستیں چاہیں تو جرمانہ میں تبدیلی کرسکتی ہیں لیکن لوگوں کی زندگی محفوظ ہونی چاہئے ۔ٹریفک جرمانہ کی رقم بڑھانے پر انھوں نے کہاکہ یہ آمدنی بڑھانے کی اسکیم نہیں ہے ۔انھوں نے سوال کیا کہ آپ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی موت سے تشویش میں مبتلا نہیں ہیں ۔لوگوں کو قانون کا احترام کرنا چاہئے اور ان میں قانون کا خوف بھی ہونا چاہئے ۔
انھوں نے کہاکہ آمدنی بڑھانا حکومت کا مقصد نہیں ہے ۔اس کا مقصد سڑک کو محفوظ بناناہے اور حادثات کو کم کرنا ہے ۔انھوں نے سوال کیاکہ کسی کی زندگی سے جرمانہ اہم ہے کیا۔لوگ ضابطہ نہیں توڑیں گے تو جرمانہ نہیں لگے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker