ہندوستان

دہلی میں 25 ویں کتاب میلہ کا آغاز

نئی دہلی،11ستمبر (بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) اطلاعات و نشریات کی وزارت میں سکریٹری امت کھرے نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں دہلی کتاب میلہ میں پبلیکیشن ڈیویژن کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر مسٹرکھرے نے پبلیکیشن ڈیویژن کے ذریعہ منظر عام پر لائی گئی 5 کتابوں کااجراء بھی کیا۔ نیشنل گاندھی میوزیم کے ڈائریکٹر اے انا ملائی کو بھی س موقع پر دیکھاجاسکتا ہے۔
مسٹر کھرے نے پبلیکشنز ڈیویژن کی عظیم شخصیات کی زندگیوں کو جو لوگوں کے دل کے بہت قریب ہیں ،منظر عام لانے کے لئے ستائش کی ہے۔ یہ کتابیں نہ صرف ہندی اور انگلش میں اشاعت کی گئی ہیں بلکہ ان کا ترجمہ ہندی اور انگلش نیز دیگر زبانوں میں بھی دستیاب ہیں۔ انہوں نے انٹر نیٹ کےدور میں کتابوں کے کلچر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں انٹر نیٹ معلومات کا لیک مخزن ہے، وہیں کتابیں اس معلومات کو فراہم کراتی ہیں۔
پبلیکیشنز ڈیویژن گاندھی خیالات پر مبنی کتابوں کے ایک معروف پبلشر ہونے کے ناطے اور مہاتما گاندھی کے عنوان سے پرنٹ اور ای۔ ورژن دونوں کا ایک بڑا مجموعے کی نمائش کی ہے۔ اس کے علاوہ صدرجمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ، وزیر اعظم کی تقریروں پر مشتمل کتابوں اور مختلف النوع موضوعات جن میں تاریخ اور تہذیب، بچوں کا ادب، آرٹس اور کلچر قومی تحریک آزادی ، قومی لیڈروں کی سوانح حیات، نباتات و حیاتیات، سائنس اور معاشیات اور دیگر کےعلاوہ راشٹرپتی بھون سیریز کی نمائش بھی اس اسٹال پر کی جارہی ہے۔پبلیکشنز ڈیویژن کا یہ اسٹال پرگتی میدان میں ہال نمبر7 کے سامنے ہینگر پر لگایاگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker