مسلم دنیا

دنیا کو پاکستان پر نہیں ہندوستان پر اعتماد ہے:اعزاز احمد شاہ

اسلام آباد، 12 ستمبر (بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) پاکستان کے وزیر داخلہ بریگیڈیر اعزاز احمد شاہ نے اپنی حکومت کی ناکامیوں کو قبول کرنےوالا ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر دنیا کو پاکستان پر نہیں؛ بلکہ ہندوستان پراعتماد ہے۔
پاکستانی نیوز چینل ’ہم نیوز‘ سے مسٹر شاہ نے کہا کہ ’’بین الاقوامی برادری کو پاکستان پر اعتماد نہیں ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ ہندوستان نے کشمیر میں کرفیو لگادیا ہے اور وہاں کے لوگوں کو دوائیاں بھی نہیں دے رہا ہے؛ لیکن لوگوں کو ہم پر اعتماد نہیں ہے۔ وہ ہندوستان پر اعتماد کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’برسراقتدار پارٹیو ں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نےپاکستان کا نام خراب کیا ہے اور لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم ایک سنجیدہ ملک نہیں ہیں۔‘‘
مسٹر اعزاز شاہ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ایسے لیڈروں میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ’’سبھی اس کے لئے ذمہ دار ہیں۔ پاکستان کو اب خود اپنا احتساب کرنا چاہئے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker