اخبارجہاں

کانگو میں ٹرین حادثہ، 50 افراد ہلاک

کنشاسا، 12 ستمبر (بصیرت نیوز سروس /ایجنسی ) کانگو کے جنوب مشرق تانگانائیکا صوبہ میں جمعرات کو علی الصبح ایک ٹرین کے پٹری سے اترجانے سے کم سے کم 50 افراد کی موت اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ ہومینٹرین ریلیف معاملوں کے وزیر اسٹیو مبیکائی نے یہ اطلاع دی۔انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’ایک اور ٹرین حادثہ، تاگانیکا صوبہ میں علی الصبح تین بجے ٹرین پٹری سے اترگئی، ابھی تک کے اعدادوشمار کے مطابق 50 افراد ہلاک اور کئی ایک زخمی ہیں۔‘‘
انہوں نے اس حادثےمیں مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے اور یہ اعلان بھی کیا ہے کہ حکومت اس طرح کے حادثوں سے نمٹنے کے لئے ایک میٹنگ کررہی ہے۔
اس سے پہلے کاسائی صوبہ میں مارچ مہینے میں ایک مال گاڑی کے پٹری سے اترنے سے 32 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 91 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker