ہندوستان

اگست میں برآمدگی میں 95ء6 فیصد کی کمی

نئی دہلی، 13 ستمبر (بصیرت نیوز سروس /یو این آئی) امریکہ اور یورپ کےبازاروں میں طلب میں کمی سے رواں سال کے اگست تک ہندوستانی برآمدات 05ء6 فیصد کی کمی کے ساتھ 13ء26 ارب ڈالر رہ گیا ہے جبکہ اس سے پہلے گزشتہ برس کی اسی مدت میں یہ اعدادوشمار 81ء27 ڈالرتھا۔
حکومت کی جانب سے آج جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ رواں برس میں اگست تک برآمدات 53ء1 فیصد کمی ہوکر 54ء133 ارب ڈالر رہ گیا ہے جبکہ اس سے پہلے گزشتہ مالی سال میں 62ء135 ارب ڈالر کی چیزیں برآمد کی گئی تھیں۔ اگست 2019 میں مجموعی درآمد 45ء13 فیصد کم ہو کر 58ء39 ارب ڈالر درج کیا گیا ہے جبکہ اگست 2018 میں یہ اعدادوشمار 73ء45 ارب ڈالر تھا۔ رواں مالی سال اگست میں 2019تک کل درآمد 68ء5 فیصد کم ہوکر 39ء206 ڈالر رہ گیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ مالی سال اگست 2018 تک مجموعی درآمد 81ء218 ارب ڈالر تھا۔اعدادوشمار کے مطابق اپریل سے اگست 2019 میں خدمات اور مال کی مجموعی برآمدات اندازا 20ء3 فیصد کے اضافے کے ساتھ 36ء227 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔
اس مدت میں مجموعی درآمد 18ء1 فیصد کم ہوکر 24ء268 ارب ڈالر رہ گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker