ہندوستان

وینکیا نائیڈو کی ہندی کو آسان اور قابل رسائی بنانے کی گزارش

نئی دہلی، 14 ستمبر (بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے سنیچر کو ہندی دیوس کے موقع پر قومی زبان ہندی کو مزید آسان اور قابل رسائی بنانے کی کوشش کرنے کی گزارش کی۔
مسٹر نائیڈو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہندی دیوس پر گزارش کرتا ہوں کہ قومی زبان ہندی کو مزید آسان اور قابل رسائی بنانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ ہر زبان کمیونٹیز، خاندانوں کو مہذب بناتی ہے۔ اسے انسان اور اس کے معاشرے کے تجربات سے مالا مال کیا جاتا ہے۔ زبان ہمارے عزائم کو آواز دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ہندستانی زبانوں اور ہندی کے مابین بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں۔یہ بات چیت ہندی اور دیگر ہندستانی زبانوں کے الفاظ، ضرب المثل اور محاوروں سے مزید مالا مال کرے گی۔ ہندی کی تشہیر مزید وسیع ہوگی۔ ہر زبان قابل احترام ہے، ہندوستان کی ہر زبان کا ادب ہمارا ثقافتی ورثہ ہے۔ ہماری زبانیں ہمارے مشترکہ اقدار کو مہمیز دیتی ہیں۔ ہماری زبانیں ہمارے ثقافتی، جذباتی اور قومی اتحاد کا سرچشمہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker