ہندوستان

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام “مسجد سید الشہداء امیرِ حمزہ (ر ضی اللہ عنہ)” کا افتتاح عمل میں آیا

۱۵ ستمبر ۲۰۱۹ : مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا کے زیر انتظام آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم کے گاؤں موپاڈو (منڈل: پامورو) میں تعمیر کی گئی مسجد کا افتتاح نماز ظہر کی ادائیگی کے ساتھ عمل میں آیا۔ اس مسجد کا افتتاح مولانا ارشد علی قاسمی صاحب (سیکریٹری ٹرسٹ) نے کیا۔

نماز ظہر سے قبل دیہات کے رہنے والے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ مسلمان نمازوں کی پابندی کریں اور مسجد کو آباد رکھیں۔ ختم نبوت ٹرسٹ کی جانب سے امام صاحب کا بھی تقرر کیا جاتا ہے تاکہ لوگ اُن سے دین اسلام سیکھ سکے۔ مولانا نے مزید زور دیکر گاؤں والوں سے کہا کہ وہ خود بھی اور اپنے بچوں کو صبح و شام مسجد بھیجیں تاکہ اُن کے بچے اسلام، نماز اور اسلام کے بنیادی ارکان سے واقفِ ہو سکیں۔
گاؤں والوں نے یقین دلایا کہ وہ اِس مسجد کو آباد رکھیں گے اور خود بھی اور اپنے بچوں كو لاکر مسجد میں دین سیکھیں گے۔

بیان کے آخر میں مولانا ارشد علی قاسمی صاحب کی دعا اور اُس کے بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور پھر گاؤں والوں نے آئے ہوئے مہمانوں کے لئے کھانے کا نظم کیا۔

آپ تمام حضرات دُعا کریں کہ اس کام میں جن جن لوگوں نے جس زاویہ سے حصّہ لیا ہے اللہ تعالی ان کو اپنی شان کے مطابق بدلہ عطا فرمائے اور ہم سب کو سیرات مستقیم پر چلنا آسان فرمائے…. آمین

رابطہ: 9949144557
ویب سائٹ:
www.khatme-nubuwwat-hyderabad.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker