ہندوستان

دفتر الأنصار ایجوکیشنل سوسائٹی پر نرمل کے حجاجِ کرام کی استقبالیہ تقریب

نرمل ،15/ستمبر (بصیرت نیوز بیورو نرمل)

حجاجِ کرام، حج کی سعادت، زیارتِ مقاماتِ مقدسہ کے دیدار سے مشرف ہونے کے بعد اپنے اپنے وطنوں کو لوٹ رہے ہیں، ضیوف الرحمان کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے چونکہ حاجی گناہوں سے پاک وصاف ہوکر واپس ہوتا ہے اس لیے نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حاجیوں کے استقبال کرنے اور ان سے دعائے مغفرت کی درخواست کرنے کی امت کو ترغیب دی ہے
اسی کے پیشِ نظر امسال حجِ بیت اللہ وزیارتِ روضۂ مبارکہ کی سعادت سے بہرور ہونے والے مفتی عبد العلیم فیصل قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃِ علماء متحدہ ضلع عادل آباد، اور نرمل کے اسلامک اسکالر ڈاکٹر اسلام الدین مجاھد صاحب، کی سفرِ حج سے بخیر وعافیت وطن واپسی کی مناسبت سے بتاریخ :15/محرم الحرام بروزِ اتوار الأنصار ایجوکیشنل سوسائٹی نرمل کے زیر اہتمام، سوسائٹی کے دفتر واقع محلہ قصبہ نشان میں نرمل ایک استقبالیہ تقریب بصدارت جناب محمد عبدالرحمن صاحب صدر مسجدِ جمال منعقد کی گئی، جہاں محمد افتخار الدین انصاری صدر الأنصار ایجوکیشنل سوسائٹی نے گلپوشی کرکے حجاج کرام کو تہنیت پیش کی، اس موقع پر ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاھد صاحب نے اپنے سفرِ حج کے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک عاشقانہ عبادت ہے، جس میں قدم قدم پر روحانیت جلوہ گر ہوتی ہے، صبر کے بھرپور مظاہرے کےساتھ، عقیدہ اور عقیدت کے درمیان اعتدال کی روش اختیار کرتے ہوئے مقاماتِ مقدسہ کی زیارت کی جائے تو یقیناً یہ عمل شعائرِ اسلام کو سمجھنے میں کافی حدتک معاون بنتا ہے، بیشک مکۃ المکرمہ جلال کا مظہر ہے تو مدینۃ المنورہ جمال کا آئینہ ہے ۔
مفتی عبد العلیم فیصل قاسمی کی دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا، مہمانِ خصوصی : مولانا عبدالعلیم قاسمی نائب قاضی نرمل اور مولانا امتیاز احمد خان صاحب مفتاحی ناظم جامعۃ المؤمنات نرمل کے علاوہ دیگر معززینِ شہر موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker