مسلم دنیا

عمران خان نے سعودی ولی عہد سے کشمیر معاملے پر تبادلہ خیال کیا

جدہ ، 20 ستمبر ( بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو یہاں پہنچے مسٹر خان کا خیر مقدم مکہ کے گورنر خالد ا لفیصل عبدالعزیز نے کیا ۔ انہوں نے مسٹر سلمان سے ملاقات کے دوران سعودی تیل ٹینکروں پر حملے کی بھی سخت مذمت کی ۔ جیو نیوز کے مطابق میٹنگ میں مسٹر خان نے وادی کشمیر میں جاری مبینہ مظالم پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد سے ایسے واقعات مزید بڑھ گئے ہیں ۔مسٹر خان اور مسٹر سلمان نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’’وزیر اعظم مسئلہ کشمیرپر مسٹر سلمان کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہے ہیں ۔ اس برس کے اوائل فروری میں مسٹر سلمان کے دورے کے بعد پاکستان-سعودی عرب کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات نے رفتار پکڑی ہے‘‘۔ دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت کے دوران مسٹر خان نے کسی بھی دہشت گرد انہ حملے کے خلاف سعودی عرب کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ پاکستان عرب کی حفاظت سے متعلق کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ واضح ر ہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت نے گزشتہ پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا تھا ۔ اس کے بعد سے ہی پاکستان کشمیر مسئلے کو کسی بھی پلیٹ فارم سے اٹھانے سے گریز نہیں کر رہا ہے ۔ تاہم پاکستان کو اس معاملے میں ہر بار منہ کی کھانی پڑ رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker