اخبارجہاں

ٹرمپ اور عمران کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ہوگی گفت و شنید

واشنگٹن، 20 ستمبر ( بصیرت نیوز سروس /ایجنسی ) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امریکہ کے نیویارک میں 23 ستمبر کو ملاقات ہونے کا امکان ہے جس میں ایک مرتبہ پھر کشمیر مسئلے پر گفت و شنید ہو سکتی ہے ۔ پاکستان کے ڈان اخبار نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مسٹر خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سیشن کے اجلاس میں شامل ہونے کے لئے امریکہ آئیں گے اور اسی دوران وہ مسٹر ٹرمپ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات سے قبل 22 ستمبر کو ٹیکساس کے ہیوسٹن میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تقریبا 50،000 ہندوستانی نژاد امریکیوں کی ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے اس ریلی کے پہلے یا بعد میں مسٹر ٹرمپ اورمسٹر مودی کے درمیان الگ سے ایک میٹنگ ہونے کا بھی امکان ہے۔مسٹر خان کے اتوار کی شام نیویارک پہنچے کا امکان ہے اور دنیا کے زیادہ تر لیڈر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لئے پیر کو امریکی شہر پہنچیں گے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 74 ویں سیشن کا اجلاس 29 ستمبر تک چلے گا۔مسٹر خان اور مودی 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ ہندوستانی وزیر اعظم جمعہ کی صبح جبکہ پاکستانی وزیر اعظم دوپہر بعد جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔مسٹر خان نے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا ہے کہ وہ اپنے خطاب میں کشمیر مسئلہ اٹھائیں گے اور کشمیر پر لئے گئے ہندوستان کے پانچ اگست کے فیصلے کی اخلاقی اور قانونی خامیوں کو اجاگر کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker