ہندوستان

اپنی زبان اور ہاتھ سے کسی کوتکلیف نہ دیں : مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی

پرتاپگڑھ میں اصلاحی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی فضل الرحمان الہ آبادی نے حقوق العباد کی ادائیگی کی تلقین کی

جمعہ، 20ستمبر2019،( عبداللہ خان،ماندھاتا پرتاپگڑھ) اسلام انسانیت کاعلمبرار ہے،اسلامی شریعت انسانوں کے ساتھ حسن سلوک کاحکم دیتی ہے، مذکورہ خیالات کااظہار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے پرتاپگڑھ کے ماندھاتہ واقع ہینسی گاؤں میں اصلاح معاشرہ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا، اسلام میں حقوق العباد کی بہت ہی زیادہ اہمیت ہے، کسی پر ناحق ظلم وستم، کسی کے مال اورزمین کوناجائز طریقہ سے لینا سخت گناہ ہے، مفتی الہ آبادی نے کہا،صرف عبادات کی بدولت ہم ہرگز ہرگز جنت میں داخل نہیں ہوسکتے جب تک کہ حقوق العباد کی ادائیگی درست طریقہ سے نہیں کرینگے، مفتی قاسمی نے کہا، نیکیاں کم کریں لیکن ان کوضائع ہونے سے بچائیں،اپنی زبان اور ہاتھ سے کسی کوتکلیف نہ دیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو اس امت کامفلس قراردیا جو دنیا میں تو خوب عبادت کرے لیکن اس کے معاملات لوگوں سے درست نہیں، کسی کے مال کو ناجائز طریقہ سے دنیا میں لیا، کسی کوگالی دی، کسی کو ذلیل کرنے کے درپہ ہوا، آخرت میں اس کی نیکیاں دنیا میں جس کے ساتھ برا سلوک کیا اس کودے دی جائینگی اور اسے جہنم میں ڈال دیاجائے گا،مفتی فضل الرحمان نے کہا، حلال کمائی کی فکرکریں، حلال کمائی عمل صالح پر ابھارتاہے، حرام مال سے بچیں، انہوں نے کہا، مال حرام اس قدر منحوس ہوتاہے کہ عبادتوں میں روحانیت کوسلب کردیتاہے، اوراللہ کی یاد سے غافل کردیتاہے، جلسہ کا آغاز حافظ مہتاب عالم کی تلاوت سے ہوا، محمد فاروق، عظیم الحق، وغیرہ خصوصی طور پر شریک رہے، گاؤں اوراطراف سے کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کیا، مفتی فضل الرحمان کی رقت آمیز دعاپر جلسہ کااختتام ہوا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker