Baseerat Online News Portal

کارپوریٹ ٹیکس کم کرنا تاریخی قدم: نریندر مودی

نئی دہلی،20ستمبر(بصیرت نیوز سروس /ایجنسی ) وزیرا عظم نریندرمودی نےوزیر خزانہ نرملاسیتارمن کے کارپوریٹ ٹیکس کوکم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تایخی قدم قرار دیا، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کمپنی ٹیکس کم کرنے کے اعلان کے بعد مسٹرمودی نے ٹویٹ کیا،’کمپنی ٹیکس کم کرنے کاقدم تاریخی ہے۔ اس سے میک ان انڈیا کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔ پوری دنیا سے پرائیویٹ سرمایہ کاری آئے گی۔ ہمارے پرائیویٹ سیکٹر میں مقابلہ آرائی بڑھے گی۔ روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور اس کا نتیجہ130 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے’وِن۔وِن‘(فتح) ہوگا‘۔

You might also like