Baseerat Online News Portal

نوکری سے نکالے جانے پر مالک کا قتل! ملزم گرفتار

 

ممبئی۔ ۲۳؍ستمبر: (اسٹاف رپورٹر) ممبئی میں ایک دل دہلادینے والی واردات سامنے آئی ہے یہاں نوکری سے برخاست شخص نے اپنے مالک کا اس لیے قتل کردیا کہ وہ اسے نوکری سے کیوں نکالا۔ گھاٹکوپر میں یہ واردات رونماہ وئی۔ پولس نے اتوار کو اس شخص کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ پولس کے مطابق ملزم متاثرہ کے یہاں کام کرتا تھا، سینئر انسپکٹر ایس بھالے رائو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملزم گنیش پوار کو کچھ ہی دن پہلے نوکری سے نکال دیاگیا تھا اس کے بعد اس نے اپنے مالک کا قتل کردیا۔ پولس کاکہنا ہے کہ ۲۸ سالہ مینک پانڈے ایک نجی کلاسس کے مالک تھے اور ملزم اسی میں کام کرتا تھا۔ ملزم دوپہر ساڑھے تین بجے آفس گیا جہاں دونوں میں بہت بحث ہوئی، اسی دوران پوار نے چاقو نکالا اور اپنے مالک کی گردن میں گھونپ دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ پولس کاکہنا ہے کہ ملزم پوار نے ۲۰ فروری کو نجی کلاسیس جوائن کیا تھا اور اسے ۱۸ ستمبر کو نکال دیاگیا۔پوار نے الزام لگایا کہ انہیں ایک مہینے کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی، جس سے وہ ناراض تھا، اور اس نے قتل کردیا۔ پولس کے مطابق حملے کے دوران پوار کو بھی چوٹیں آئیں ہیں اس واردات کے تعلق سے مقامی لوگوں نے پولس کو مطلع کیا اور پولس نے موقع پر پہنچ کر پوار کوگرفتار کرلیا جس نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔

You might also like