مسلم دنیا

مسئلہ فلسطین ترکی کے لیے سرخ لکیر ہے : اردگان

 

نیویارک : 25؍ ستمبر

 

(روزنامہ قدس، آن لائن خبر رساں ادارہ) ترکی کے صدر “رجب طیب اردوآن” نے کہا کہ  “مسئلہ فلسطین” ترکی کے لئے سرخ لکیر ہے، دنیا کی کوئی طاقت یا دھمکی ترکی کو فلسطین اور “مقبوضہ بیت المقدس”  کے حقوق کے تحفظ سے روک نہیں سکتی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اروگان کا کہنا تھا کہ “ہم فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی  دھمکی اور دھونس کی پرواہ نہیں کریں گے۔”

القدس کا مسئلہ ان کے ملک کے لیے ایک سرخ لکیر ہے۔

ترکی کا خیال ہے کہ اس کا دفاع انسانی اقدار، انصاف اور امن کا دفاع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم پہلے یہودیوں کے خلاف نازی نسل کشی کودیکھتے ہیں اسی طرح ہم غزہ کی پٹی میں ہونے والے قتل عام کو بھی اسی تناظر سے دیکھتے ہیں۔

 

اردوگان نے کہا “کچھ لوگوں کی ناراضگی کے باوجود ہم سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے قتل اور مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی ہلاکت کے معاملے حقائق کی تلاش جاری رکھیں گے۔”

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker