ہندوستان

“فسطائی ذہنیت ملک میں مسلمانوں کو پیچھے ڈھکیلنا چاہتی ہے”، عادل آباد (جدید) کے ضلعی انتخاب سے مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی کا خطاب

بوتھ ۔06/اکتوبر (بصیرت نیوز بیورو) جمعیۃ علماء ہند اپنے قیام سے لیکر آج تک پورے ملک میں تمام طبقات کو ساتھ لیکر آگے چل رہی ہے، اور ہر موڑ پر قوم کی خدمت کواپنافریضہ سمجھتی ہے، ملک کا جو بھی مسئلہ ہو بابری مسجد کا ہو یا اوقاف کے تحفظ کا،

آسام NRC کاہو یا مظفر نگر فساد کا
بہار میں سیلاب متاثرین کا ہو یا جیلوں میں قید بےقصورقیدیوں کی رہائی کا۔ بیشمار قومی وملی سرگرمیاں جمعیۃ علماء کی خدمات میں شامل ہیں اوربقول صدر محترم حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کے : ” یہ جماعت خالص مذہبی جماعت ہے سیاست سے اسکا کوئی تعلق نہیں”
جمعیت تمام مذاہب کے ساتھ پیار و محبت ملک میں امن وشانتی کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا حضرت مولانا غیاث الدین رحمانی صاحب نے موضع بوتھ میں منعقدہ، ضلع عادل آباد جدید کی جمعیۃ علماء کے انتخابی اجلاس سے کیا
مفتی صاحب نے اپنے بیان میں جمعیۃ علماء سے وابستہ تمام ہی افراد کو تلقین کی ہے کہ ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہاہے، فرقہ پرستی عروج پر ہے، فسطائی ذہنیت ملک میں مسلمانوں کو پیچھے ڈھکیلنے اور آئین سے ملی مذہبی آزادی کو ختم کرنا چاہتی ہے ایسے حالات ہم سب کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں، ہم اپنے اپنےعلاقہ جات: منڈلس اور دیہات کے مسلمانوں کے دین وایمام کی بقاء کی فکر کریں، اسوقت ایک اہم مسئلہ ملک میں NRC کا چل رہاہے ملک کے وزیر داخلہ نے صاف کہدیا ہے کہ پورے ملک میں NRC لایا جاۓگا اور اسکا نشانہ صرف مسلمانوں کو بنایا جارہا ہے لیکن ہم کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہم ابھی سے فی الفور اپنے ضروری دستاویزات درست کروالیں آدھار کارڈ۔ ووٹر کارڈ۔ راشن کارڈ۔ زمین کے کاغذات۔ گھر کے کاغذات۔ یہ سب درست کرلیں اور یہ ضروری ہے کہ ان تمام دستاویزات میں نام والد کا نام اڈریس وغیرہ یکساں اور صحیح الفاظ(اسپلینگ )درست ہونا ضروری ہے۔ اور جن کے پاس یہ دستاویزات نہیں ہے وہ فوری بنوالیں جنکی عمر ۱۸ سال ہو چکی ہے لڑکا یا لڑکی انکا نام ووٹر لسٹ میں اندراج کروائیں، ائمہ مساجد اپنے جمعہ کے خطاب سے عوام کو شعور دلوائیں یہ سب کام اس وقت بہت اہم ہےاور ہم سب کوکرنا ہے، بعدازیں جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا مفتی محمود زبیر صاحب نے ضلع کے انتخاب کے سلسلے میں جمعیت کے دستور اور اصول سے سب کو واقف کروایا اور ضلع بھرسے شریک علماء حفاظ اور عوام الناس کی ایک بڑی تعداد کی متفقہ رائے سے ضلع عادل آباد (جدید) کی صدارت کے لیے مولاناعقیل احمد قاسمی بوتھ کو منتخب کیا گیا جو متحدہ ضلع عادل آبادمیں نائب صدر تھے جنرل سکریٹری کے لئے حافظ وسیم احمد امام و خطیب مسجد صدیقیہ عادل آباد کو، نائب صدور کے طور پر مفتی عبد الکریم ایچوڑہ،مفتی الیاس عادل آباد، سیکریٹریز میں حافظ افروز، قاری وسیم، مولانا شکیل نیریڈی گنڈہ، قاضی احتشام بوتھ،اور خازن مولانا محمد ارشد بوتھ کو منتخب کیا گیا۔ نشست کی کاروائی کا آغازمفتی عبدالکریم کی قرأتِ کلام پاک سےہوا، اور صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا مفتی محمد غیاث الدین صاحب رحمانی کی دعاء اور مولانا عقیل صاحب کے اظہارِ تشکر پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker