ہندوستان

حفیظ پیٹ میں ختم نبوّت کی گشتی مہم

مولانا محمد وجیہ الدین ناظر مجلسِ تحفّظ ختم نبوت کی اطلاع کے مطابق آج بروز اتوار 6 اکتوبر 2019 کو (مولانا ارشد علی قاسمی صاحب سیکریٹری ختم نبوّت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا کی ہدایت پر ) حفیظ پیٹ کے علاقہ پریم نگر میں کارکنان ختم نبوّت نے گھر گھر گشتی مہم چلائی. اس علاقہ کے مسلمانوں سے اُنکے دکان ،مکان،اور مارکیٹ کے علاقوں میں ملاقاتیں کر تے ہوئے اُنکو فتنہ قادیانیت و شکیلیت سے واقفِ کر وایا گیا۔اور اس فتنے سے متعلق تحفّظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا کی جانب سے شائع کردہ لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا

جگہ جگہ لوگوں نے شکیل بین حنیف اور مرزا غلام احمد قادیانی کی تصویر سے آویزاں پلے کارڈز کی تصویریں لی اور اُنکو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا تیقن دیا،اس موقع پر مولانا سرور حامد صاحب قاسمی ذمّہ دار ختم نبوت حلقہ حفیظ پیٹ کے علاوہ کارکنان ختم نبوّت بھی موجود تھے

مزید تفصیلات کے لئے ہماری ویب سائٹ:
*www.khatme-nubuwwat-hyderabad.com*

Contact: +91- *9949144557*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker