ہندوستان

مئوآئمہ میں آل انڈیانعتیہ مشاعرہ جمعہ کو، ملک کے نامور شعراء کرام کی شرکت متوقع

اتوار، 6اکتوبر (فضل الرحمان قاسمی، بصیرت آن لائن، الہ آباد) الہ آباد ضلع کے مئوآئمہ قصبہ سے متصل سلطانپور خاص (شیوپور)میں آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ 11اکتوبر بروزجمعہ بعدنمازعشاء استاذالشعراء شادان سلطانپوری کی صدارت میں منعقدہورہاہے، جس میں الطاف ضیاء مالیگاوں، فاروق دلکش مئوی، عبدالقوی سلطانپوری، عبدالرزاق ناطق پرتاپگڑھی،سرتاج بستوی،سلمان سلطانپوری، افضال الہ آبادی،زیدالہ آبادی، حافظ سوز آئمی، مقصود درد آئمی وغیرہ شرکت کرینگے، اس مشاعرہ کے مہمان خصوصی جمعیت علماء الہ آباد حلقہ سوراؤں کے سکریٹری قاری فیروز احمد ہونگے،جبکہ دعااور خصوصی خطاب نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی کا ہوگا، مشاعرہ کے کنوینر عبداللہ خان نے اطلاع دی کہ تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں، انہوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker