ہندوستان

کشمیر میں زندگی اب بھی معمول پر نہیں

سری نگر ، 6 اکتوبر (بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والی دفعہ 370 اور 35 اے کے اختتام کے بعد سے وادی میں صورتحال اب تک معمول پر نہیں آئی ہے اور کاروبار اور دیگر سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں ایک مثبت علامت یہ ہے کہ 5 اگست کے بعد ، کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن کے قریب اتوار کے روز مشہور بازار میں سیکڑوں افراد نے اپنے اسٹال لگائے، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر کے کسی بھی حصے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے اور اتوار کے روز وادی میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد نہیں ہیں ۔ چار سے زیادہ افراد کو جمع ہونے سے روکنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے؛ تاکہ امن و امان برقرار رہ سکے، 5اگست سے وادی کشمیر میں ٹرین ، موبائل اور انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں۔ حریت کانفرنس کے اعتدال پسند دھڑے کے سربراہ ، میر واعظ مولوی عمر فاروق کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں جامع مسجد کے تمام دروازے بند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker