ہندوستان

بی جے پی کو آئین میں یقین نہیں:اکھلیش یادو

لکھنؤ:06 اکتوبر (بصیرت نیوز سروس /ایجنسی ) اجودھیا میں متنازع حق ملکیت کے معاملے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بالواسطہ تبصرہ پر طنزکستے ہوئے سماجو ادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کو آئین و قانون پر بھروسہ نہیں ہےمسٹر یادو نے اتوار کو پارٹی دفتر پر منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجودھیا معاملے کی سماعت ابھی سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ پھر ایک اخبار اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ اس معاملے میں فیصلہ کیا ہوگا۔ دراصل بی جے پی کو آئین اور قانون پر بھروسہ نہیں ہے جبکہ ان کی پارٹی اس معاملے میں ہر ہندوستانی شہری کی طرح عدالت کے فیصلے کا احترام کرے گی۔
بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر 36 گھنٹوں تک چلے اسمبلی کے خصوصی اجلاس کا مذاق اڑاتے ہوئے انہوں نے کہا’’بی جے پی کا سب کام رات میں ہی کیوں ہوتا ہے۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسا عوام کو پریشان کرنے والے فیصلوں کا اعلان بھی رات میں ہی کیا گیا۔ رات میں اسمبلی کی کاروائی چلانے کا کوئی موقع نہیں تھا۔36 گھنٹوں کی طرح اسمبلی کا اجلاس سات دن بھی چلایا جاسکتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker