ہندوستان

دارالعلوم مرکزاسلامی انکلیشور”ونرآف دی ایر”

انکلیشور: 7 اکتوبر (پریس ریلیز) گذشتہ 4 ، 5 اور 6 اکتوبر کومدنی ہال، جمعیۃ علمائے ہند بہادر شاہ ظفرمارگ،دہلی میں ”مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی “ کی سلورجبلی منائی گئی،جس میں ملک کے نامور اہل علم نے مختلف عناوین پرمقالات پیش فرمائے،ایک سیشن میں مسابقہ خطابت منعقدہوا،جس میں پورے ملک سے بشمول دارالعلوم دیوبند،دارالعلوم وقف دیوبند، جامعہ اشاعت العلوم اکل کواتقریباً گیارہ اداروں کے کل ۳۳/طلبائے کرام نے شرکت کی،جس میں صوبہ گجرات کی مشہور دانش گاہ ”دارالعلوم مرکزاسلامی ،انکلیشور“کے شعبہ انگریزی MIERC کے ہونہارطلبہ نے اول، دوم اورسوم پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ” ونرآف دی ایر“ کاتمغہ بھی اپنے نام کرلیا۔یادرہے اِس شعبے نے سالِ گذشتہ بھی اول اوردوم پوزیشن حاصل کرکے ”ونرآف دی ایر“ کااعزازحاصل کیاتھا،مسلسل دوسال نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر اہل علم کے حلقے میں اس شعبے کی کارکردگی کوسراہاگیا ، شعبے کے سرپرست اور دارالعلوم مرکزاسلامی انکلیشور کے بانی ومہتمم جناب مولاناموسی ماکروڈ صاحب نے اپنی نقاہت کے باوجود سمینارمیں شرکت فرمائی،حضرت مولانا بدرالدین اجمل صاحب لوک سبھاایم پی کے ہاتھوں اعزازی تمغہ حاصل فرمایا ۔
نیزاس شعبےکی ترقی کے پیچھے مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈریسرچ سینٹرکے قدیم فاضل”مرحوم مولانااسماعیل ماکروڈکی ان تھک محنتیں کارفرمارہی ہیں،اللہ تعالی اس ادارے کوان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker