اخبارجہاں

امریکہ کا ترکی کو انتباہ

واشنگٹن، 8 اکتوبر (بصیرت نیوز سروس / اسپوتنك) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کو تنبیہ کی ہے کہ شمالی شام میں موجود امریکہ کے تقریباً پچاس فوجیوں کو  وہ کسی بھی طرح کا نقصان نہ پہنچائے،
ٹرمپ نے کہا’’شام میں صرف کچھ ہی وقت کے لئے حملہ کیا جانا تھا۔ ہمارے صرف 50 فوجی وہاں ہیں اور میں نہیں چاہتا ان کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچے۔ میں اپنے لوگوں کے ساتھ کچھ بھی برا نہیں چاہتا اور یہ میں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو بتا دیا ہے‘‘۔
ترکی نے دراصل شام کے ایک صوبے میں سیکورٹی فورسز کی عرب كردش یونٹ کے فوجی ٹھکانے پر فضائی حملے کئے ہیں۔ مسٹر اردگان نے کہا ہے کہ امریکی سیکورٹی فورس شمالی شام سے واپس جا رہا ہے جہاں ترکی نے كردش سیکورٹی فورسز کے خلاف فوجی مہم کا منصوبہ بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker